افغان امن مذاکراتی کمیٹی کے رہنماء مولوی محمد سعید ھاشمی کی نوشہرہ آمد
نوشہرہ(بیورورپورٹ)افغان امن مذاکراتی کمیٹی کے رھنما و معروف عالم دین مولوی محمد سعید ھاشمی کی نوشہرہ آمد، ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال سے ملاقات، افغان مہاجرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو،حاجی یوسف خان جلوزئی بھی ھمراہ تھے، افغان امن مذاکراتی کمیٹی کے سینئر رھنمامولوی محمد سعید ھاشمی نے ضلع نوشہرہ کا دورہ کیا اس موقع پر آل بھٹہ خشت یونین ضلع نوشہرہ کیصدر و رھنما جمعیت علمائے اسلام کے رھنما حاجی یوسف خان جلوزئی بھی انکے ھمراہ تھے۔مولوی محمدسعید ھاشمی نے افغان مہاجرین کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے انہیں ھر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی، اس موقع پر مولوی محمد سعید ھاشمی نے پولیس فورس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خصوصی دعاکی۔