افغان فلاحی سکولز کے اساتذہ کا مطالبات کے حل کیلئے دھرنا جاری
پشاور(سٹی رپورٹر)یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام 104 افغان فلاحی سکولز کے اساتذہ نے نوکریوں کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے یو این ایچ سی آر کے ضلعی ہیڈکواٹر کے باہر دھرنا حکام سے مذکرات کے بعد دوسرے روز بھی جاری رہا اور عندیہ دیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کیصورت میں غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا جاری رہے گا مظاہرے کی قیادت افغان ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر ضمیر گل، حفیظ اللہ اور دیگر عہدیداران نے کی مظاہرین نے ہاتھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر نکے مطالبات درج تھے اس موقع پر افغان ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر ضمیر گل اور حفیظ اللہ نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ سے تخواہیں بند ہے جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں گذشتہ احتجاج میں نوکریوں پر بحالی اور تنخواہیں دینے کیلئے یو این ایچ سی آر انتظامیہ کو 25 فروری تک وقت دیا تھا لیکن تا حال مطالبات منظور نہیں کئے گئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوکریوں پر جلد از جلد بحال کرنے اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر یو این سی آر کے ضلعی ہیڈکواٹر پشاورکے باہر دھرنا غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گا۔