پی ڈی ایم پہلے کی طرح مضبوط ہے،مولانا مفتی اسعد محمود

  پی ڈی ایم پہلے کی طرح مضبوط ہے،مولانا مفتی اسعد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (رحیم خان) قومی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور ممبر قومی اسمبلی مولانا مفتی اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنا تو دور کی بات ہے جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے کوئی یہ مذموم کوشش بھی نہیں کرے گا اور نہ کسی کو کوشش کرنے کی اجازت بھی نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پہلے کی طرح مضبوط ہیں اور انشاء اللہ ناجائز حکومت کی خاتمے تک برقرار رہ کر اس حکومت کو روخصت کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ اگر قائدین نے اسلام اباد یا راولپنڈی انے کی کال دی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اج مٹہ کی غیور عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ جمعیت علماء اسلام کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ یہ کوشش نہیں کرنے چایئے کہ ہم ایک ادارے کی غلام بن جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں ایک اعظیم الشان اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مولانا فتحت اللہ مولانا حجت اللہ مفتی اسحاق مولانا سید قمر مولانا عبدالحیلم مٹہ کے امیر قاری رحیم اللہ جنرل سیکرٹری مفتی نصراللہ نصیر مروت خالد جان داوڑ شیرعلی خان عبدالغفار خان ارشاد خان ایڈوکیٹ عمران نعمانی  اور دیگر نے بھی خطاب کی کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی وقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا مفتی اسعد محمود نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس وقت پوری ملک کا اواز بن چکا ہے اور انشاء اللہ پہلے کی طرح ائندہ بھی جمعیت علماء اسلام پوری ایمانداری کیساتھ ملک کی عوام کی ترجمانی کرینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے سامراجی قوتوں کی خلاف جنگ شروع کرچکا ہے اور انشاء اللہ یہ جنگ اخری دم تک جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہودیوں کی ایجنٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ان ایجنٹوں کی تمام تر مذموم کوششوں کو ناکام کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے خودکشیوں اور بچوں کی فروخت پر مجبور ہوئے ہیں جو موجودہ نااہل حکمرانوں کیلئے شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں اور پی ڈی ایم کے نو جماعتوں نے جو فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ بہت جلد یہ فیصلہ پی پی پی بھی کرکے اس نااہل حکومت کو گھر بھیج دینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلے کئے ہیں حکومت کی وزراء کو خوشیاں منانے کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ اگر قائدین نے اسلام اباد یا راولپنڈی لانگ مارچ کی اعلان کردی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ جس طرح موجودہ سلیکٹیڈحکومت نے ملک میں غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے انشاء اللہ پی ڈی ایم بھی بہت جلد اس نااہل حکومت کا جینا حرام کرکے گھر بھیج کر عوام کو اس ناجائز حکومت سے چھٹکارا دلادینگے