ڈسٹر کٹ پولیس آفیسرڈاکٹر محمد اقبال کانوشہرہ کے صحافی برادری سے تعارفی ملاقات
نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسرڈاکٹر محمد اقبال کانوشہرہ کے صحافی برادری سے تعارفی ملاقات۔ صحافی عوام کے مسائل فرنٹ لائن پر لاکر حل کراتے ہیں۔معاشرے میں جرائم کی نشاندہی کے حوالے سے صحافیوں کاکردار قابل تعریف ہے۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسرڈاکٹر محمد اقبال نے نوشہرہ کے نوشہرہ پریس کلب کے ممبران اور نوشہرہ الیکٹرانک میڈیا کے ممبران سے تعارفی ملاقات کی۔ آج کے دور میں میڈیا معاشرے کے عکاسی کرکے ان کے مسائل فرنٹ پے لاکر حل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔اور مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ نوشہرہ مثبت خبروں اور بے داغ ماضی کی صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں سے جانا جاتا ہے۔معاشرے میں جرائم کی نشاندہی کے حوالے سے صحافیوں کاکردار قابل تعریف ہے۔سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے صحافی برادرعوام میں شعور اُجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسرڈاکٹر محمد اقبال کی تعیناتی نوشہرہ کے عوام کیلئے خوش آئند ہوگی اورانشاء اللہ ان کی سربراہی میں نوشہرہ پولیس مزید کامیابی سمیٹ کر پولیس کے وقار کو بلند کریگی۔نوشہرہ کے صحافیوں نے ہمیشہ جرائم کی نشاندہی اور پولیس کے مثبت امیج کو عوام میں اُجاگر کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہے اور آئندہ بھی پرہر پلیٹ فارم پر پولیس کے ہمراہ ہونگے۔