نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ریونیو 50ارب سے بڑھ گیا: مراد سعید 

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ریونیو 50ارب سے بڑھ گیا: مراد سعید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کا ریونیو 50 ارب سے بڑھ گیا ہے، 20ملین پلس ماہانہ ریکوری کر رہے ہیں،اس سال 6ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکوں پر کام شروع ہوگا، 25مئی کو سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے،سکھر حیدر آباد موٹر وے کا اگست میں افتتاح کریں گے، بلکسر میانوالی موٹر وے کا بھی افتتاح اسی سال کریں گے، اس وقت 26 نئے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے موٹر وے پولیس افسران کے اعزاز میں منعقد تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مشورہ ایپ کا اجرا کر دیا گیا جس سے مسافر موٹر وے پولیس کو مشورہ دے سکیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید نے کہا کہ ہمسفر ایپ شہروں کیلئے بنائی گئی تھی، ایپ سے پتا چلایا جا سکتا تھا کہ کہیں ٹریفک جام یا کوئی مسئلہ تو نہیں۔ ہماری وزارت نے اپنے تمام اہداف کو مکمل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کیخلاف بہت بڑا جہاد شروع کر رکھا ہے، لاہور کا بڑا قبضہ گروپ پچھلی حکومت کیساتھ ملا ہوا تھا۔
مراد سعید