خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا، ماہ نور
لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نورنے کہا ہے کہ خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا،اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے مگر بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں،خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے۔ماہ نور نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ؐ نے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیا تھا۔
صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرلئے جاتے ہیں۔
کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ماہ نورنے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے۔