تجاوزات کے خلاف آپریشن، عارضی تعمیرات کا صفایا، ہزاروں روپے جرمانہ 

تجاوزات کے خلاف آپریشن، عارضی تعمیرات کا صفایا، ہزاروں روپے جرمانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پرمیٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) ہیڈکوآرٹر ایم سی ایل محمد زبیر وٹو کی سربراہی میں شہر کے نو زونز میں اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ راوی زون اسکواڈنے شاہدرہ، بادامی باغ سے تجاوزات کا سامان 03ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کرواد یا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ عائد کیا۔داتازون اسکواڈ نے ہال روڈ، راجگڑھ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا  1500 روپے جرمانہ کیا۔ سمن آبادزون اسکواڈنے3نمبر سٹاپ وحدت روڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000 روپے جرمانہ کیا۔ علامہ اقبال زون اسکواڈ۔ نشترزون اسکواڈ۔ گلبرگ  زون اسکواڈ،واہگہ،شالامار، عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے بھی کریک ڈاؤن کیا،مجموعی طور پر 12ٹرک سامان ضبط کرتے ہوئے 30ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا،53 تجاوزکنند گان کوخلاف ورزی کرنے پر وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔