مانگا منڈی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھٹہ خشت مالکا ن باپ بیٹا زخمی

 مانگا منڈی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھٹہ خشت مالکا ن باپ بیٹا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)مانگا منڈی کے نواحی بھٹہ خشت پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو جناح ہسپتال پہنچا دیا۔پولیس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ رات کو ماشاء اللہ برکس نمبر1 پرتین نامعلوم افراد نے بھٹہ خشت ما لکان پر دفتر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے حاجی شوکت اور اسکے بیٹے ذیشان کو زخمی کردیا۔ تھانہ مانگا پولیس اطلاع پر فوری پہنچ گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ تھانہ مانگا پولیس کے انچارج یاسر عباس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا زخی ہو نیوالے جب تھانہ میں درخواست دینگے اس کے بعد کارروائی کی جائیگی تاہم بہت جلد ملزمان کو گرفتا رکر لیا جائیگا۔
باپ بیٹا زخمی

مزید :

علاقائی -