پتنگ بازی کیخلاف کارروائیاں جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی انسداد پتنگ بازی کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کی طرف سے مساجد،پبلک مقامات پرپتنگ بازی کے انسدادبارے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پولیس افسران تعلیمی اداروں میں طلباء کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی بھی دے رہے ہیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ پتنگ بازی کے انسداد کیلئے شہریوں میں پمفلت کی تقسیم،بازاروں میں بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔رواں سال ابتک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1348 ملزمان گرفتارکر کے شہر کے مختلف تھانوں میں 1333مقدمات درج کئے گئے۔گرفتارہونے والوں میں 23 پتنگیں بنانے والے،55بیچنے جبکہ1270 اڑانے والے ملزمان شامل ہیں