کمسن ڈرائیور کینال روڈ پر گاڑی چلاتا رہا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

    کمسن ڈرائیور کینال روڈ پر گاڑی چلاتا رہا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور میں کمسن ڈرائیور کینال روڈ پر گاڑی چلاتا رہا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، سی ٹی او لاہور نے گاڑی مالک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ویڈیو میں واضح طور پر کمسن بچے کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں دوسری نشست پر بھی ایک شخص کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔کمسن ڈرائیور کینال روڈ پر مغلپورہ سے ہربنس پورہ کی جانب گاڑی ڈرائیو کرتا رہا۔ نزدیک سے گزرنے والی فیملی نے تمام منظر موبائل کیمرہ سے عکس بند کر لیا۔ ویڈیو میں گاڑی کا نمبر ایل سی 4594 واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے سیف سٹی کو گاڑی نوٹ کروا دی گئی ہے۔
کمسن ڈرائیور 

مزید :

علاقائی -