شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، وکلا 29مارچ کوبحث کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے میاں شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ میں وکلاء کو 29مارچ کوبحث کیلئے طلب کرلیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات باجوہ نے میاں شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھاہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر عمران خان کو رشوت کی آفر نہیں کی۔
،عمران خان نے رشوت کے ان پرجھوٹے الزامات عائد کئے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی،عدالت سے استدعاہے کہ عمران خان کو 100 کروڑروپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاجائے۔
ہتک عزت دعویٰ