موٹروے بداخلاقی کیس کا فیصلہ محفوظ 20 مارچ کو سنائے جانیکاامکان
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹروے پرخاتون سے اجتماعی بداخلاقی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاہے،مقدمہ میں کل 37 گواہان بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں،جن پر جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنافیصلہ محفوظ کر لیاہے، مقدمہ کا فیصلہ 20 مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں سنائے جانے کاامکان ہے۔
،انسداددہشت گردی عدالت کے جج نے کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کے بیان قلمبند کئے جاچکے ہیں، ملزمان کی جانب سے شیر گل ہاشمی ایڈووکیٹ پیش ہوئے،ملزموں نے 8 اور 9 ستمبر 2020 ء کی شب کو خاتون سے ڈکیتی اور اجتماعی بداخلاقی کی،مرکزی ملزم عابد ملہی کو 12 اکتوبر کو مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
موٹروے بداخلاقی کیس