ایڈیشنل آئی جی کی پولیس کارکردگی میں نمایاں بہتری پر افسران کو شاباش

 ایڈیشنل آئی جی کی پولیس کارکردگی میں نمایاں بہتری پر افسران کو شاباش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے آئی جی پنجاب کی زیر صدارت حالیہ آر پی اوز کانفرنس میں پنجاب بھر کی پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران لاہور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری رپورٹ کئے جانے پر تمام ڈویژنل پولیس افسران کو شاباش دی اور انہیں کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کوانسانیت کے جذبے سے سرشار ہو کر شہریوں کی مزید خدمت، سہولیات کی فراہمی اورجرائم کی سرکوبی کے لئے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی آرپی اوزکانفرنس میں پنجاب بھر کی پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔لاہور پولیس کی رواں سال فروری کی کارکردگی میں گذشتہ کئی ماہ کی نسبت پہلی بار واضح بہتری ریکارڈ کی گئی۔ آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں تجزیاتی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس گذشتہ کئی ماہ میں پہلی بار ریڈ کیٹگری سے باہر آ گئی۔
 شاباش

مزید :

علاقائی -