(ن) لیگ،پی پی کی سیاست اپنی موت آ پ مر گئی،عارف مشتاق

  (ن) لیگ،پی پی کی سیاست اپنی موت آ پ مر گئی،عارف مشتاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)تحر یک انصاف شالامارٹاؤن کے جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست اپنی موت مر گئی ہے ' پی ڈی ایم عوامی احتساب کے سامنے کے لیے تیار ہو جائے ہم انکو میدان سے بھگانے نہیں دیں فے آر یا پار کی بات کر نیوالی پی ڈی ایم کی سیاست سمندر برد ہوچکی ہے 'اپوزیشن کو آج عمران خان این آراو دیدیں تو انکے سب احتجاج اور ڈرامے ختم ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان واضح کر چکے ہیں این آر او دینا اس ملک وقوم کے ساتھ بدتر ین غداری ہے اس لیے اپوزیشن جماعتیں کان کھول کر سن لیں انکو این آر او نہیں ملے گا۔