مسلط کردہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،محمد اشرف بھٹی

  مسلط کردہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،محمد اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مسلط کردہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں پی ٹی آئی کی مسلط کردہ حکومت ملک و قوم کے لئے بوجھ بن چکی ہے حکومت کو مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی لانے سے کس طاقت نے روک رکھا ہے اور کیا اس کا ملبہ بھی اب وہ اپوزیشن پر ڈالیں گے کہ اپوزیشن ان کو مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی لانے سے روک رہی ہے کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت تین سو روپے کلو تک جا پہنچی ہے مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا یہ مہنگائی کا سونامی لانے والی تبدیلی ہے جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے تو تب سے ہی گھریلو خواتین مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔