کاروباری پابندیاں تاجروں کی مشکلات بڑھائیں گی،شیخ شبیر
لاہور(سٹی رپورٹر) ملک میں بحرانی حالات کاروباری سرگرمیوں میں بندشیں ملکی ملکی معیشت اور بزنس کمیونٹی کیلئے حالات مزید دشوار کر دے گی ۔ حکومت قومی سیاسی جماعتیں اسٹیک ہولڈرز معاشی بحران اور وبا کی بے رحم سے پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال سے نبٹنے کیلئے اتفاق رائے کے ساتھ پالیسی لے کر آئیں۔ جنگی حالات میں بزنس کمیونٹی اور کاروباری مراکز کو رعائیت اور تحفظ حاصل ہوتا ہے تجارتی مراکز کی چہل پہل معمولات زندگی کے پہئیے کو رواں رکھتی ہے ان خیالات کا اظہارپی سی بی سی کے چیف آرگنائزر شیخ شبیر نے ایک بیان میں کیا۔