وزیر اعظم نے غریب کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا،ثانیہ کامران

  وزیر اعظم نے غریب کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا،ثانیہ کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر ثانیہ کامران نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا، نیا پاکستان ہاوسنگ،کوئی بھوکا نہ سوئے، صحت انصاف پروگراموں کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عوام کی خدمت  وزیراعظم کا مشن ہے۔

 جس کے لیے و ہ شب وروز محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے پروگرام ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم ہیں،وزیراعظم کے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام نے ریاست مدینہ طرز کی حکومت کی بنیاد رکھی ہے، غریب بستیوں میں موبائل گاڑیوں کے ذریعے کھانے کی فراہمی احسن اقدام ہے، مستحق افراد کو کھانا اور پناہ گاہ کی سہولت فراہم کرنا ملک سے نہ صرف غربت میں کمی بلکہ بے سہارا افراد کی کفالت کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان ملک کو ریاست مدینہ کی طر ز پر ملک کو چلانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، عوام کی فلاح اولین مقصد ہے۔