ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 48دکانیں، شادی ہال سیل

ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 48دکانیں، شادی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ مجموعی طور پر 48 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز اور 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 12 ہوٹلز و ریسٹورنٹس اور 12 دکانوں و سٹوروں کو سیل کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا 09 دکانوں و سٹوروں کو سیل جبکہ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 11 دکانوں و سٹوروں اور 04 میرج ہالز کو سیل کیا۔تحصیل سٹی میں امجد ہوٹل،حمزہ ہوٹل، وی آئی پی چکن پلاؤ، ضیاء سندھی بریانی، کراچی بریانی، بسم اللہ ہوٹل، حیدر ریسٹورنٹ، مکہ ریسٹورنٹ، ظہور شہید ہوٹل، باقر ہوٹل، حاجی سلطان حلیم، الکشمیر ہوٹل، بھورجن شوز، ہاپسکاچ گارمنٹس، مغل الیکٹرک، عائشہ ٹریڈ فوم، مغل ہارڈویئر، ایکس مین گارمنٹس، آئیز آپٹیکل شاپ، طارق موبائل سنٹر اقبال، بسم اللہ کولڈ کارنر، وسیم ٹک شاپ اور عظیم ٹائر شاپ کو سیل کیا گیا۔ تحصیل کینٹ میں جیدی شاپ، خرم اینڈ گائیز ہئیر سیلون، سٹون ورلڈ، مومو آٹو مارٹ، جردان کافی، کراچی نصیب بریانی، ماسٹر موبائلز اینڈ کمپیوٹر، یونائیٹڈ موبائل اور تمباکو ہب کو سیل کیا گیا۔ تحصیل شالیمار میں فرنیچر شاپ جی ٹی روڈ اپوزیٹ شالیمار گارڈن، استاد جی پان شاپ، سحر پان شاپ، اعظم فوٹو سٹوڈیو، نثار ڈیجیٹیل سٹوڈیوکے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

، حسیب سٹوڈیو، یاسر بروسٹ ضرار شہید، کمال شنواری فتح گڑھ، ریحان پان شاپ، سنوکر کلب لعل پل، بلال میرج ہال چائنہ سکیم، مہک مارکی جی ٹی روڈ، مہر پیلس کنال روڈ سنگھ پورہ اور گولڈ پیلس چائنہ سکیم کو سیل کیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہیں