شہزاد اکبر جسٹس فائز عیسیٰ کے سوالوں کے جواب دیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حکومتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاآٹھ ہزار ماہانہ تنخواہ پر نیب میں بھرتی ہونے والا منشی اب اربوں کھربوں کی باتیں کررہا ہے۔شہزاد اکبر کو ابھی براڈ شیٹ کیس میں حصہ وصولی کا بھی حساب دینا ہے۔شہزاد اکبر نواز شریف اور شہبازشریف سے حساب لینے کی بجائے جسٹس فائز عیسیٰ کے سوالوں کا جواب دیں۔عمران خان اور شہزاد اکبر نے جتنی لسٹیں بنانی ہیں بنالے ہم سب حکومتی چوروں کی لسٹیں تیار کررہے ہیں،عمران خان علیمہ خانم کی سلائی مشینوں کا حساب دینے سے قاصر ہیں۔