گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول مانگا منڈی میں شجر کاری مہم شروع
مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین،ملک احسان الٰہی)گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول مانگا منڈی میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پرنسپل طارق غفور نے سکول کے صحن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر اساتذہ میں عبدالستار،سید کاظم رضا،مشتاق احمد اور سکول کونسل کے ممبر شیخ رؤف بھی موجود تھے۔ پرنسپل طارق غفور نے پودا لگانے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا ہم سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کو درختوں کی کتنی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے آلوگی کو ختم کرنے کے لیے پودے لگانا انتہائی ضروری ہے پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے یہ ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ ہم اسے کامیاب بنائیں۔