جماعت اسلامی شہربھر میں شجر کاری مہم چلائے گی،عبدالعزیز عابد
لاہور(سٹی رپورٹر) اب جاگ میرے لاہور مہم کے سلسلے میں آج امیرجماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد کی قیادت میں انتظامی کمیٹی کے ارکان نے اعظم گارڈن کا دورہ کیا، شجر کاری مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام کل اعظم گارڈن میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ شجر کاری مہم کی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم اور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہدسمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ شرکت کریں گے۔اس موقع پر امیر غربی لاہور عبدالعزیز عابد کے ہمراہ صرر انتظامی کمیٹی میاں رضوان یوسف، صدر اتحاد العلماء غربی لاہور قاری وقار چترالی، محمد آصف چوہدری، ظفر نکیانہ، علی ارسلان کھوکھر اور مولانا فضل اکبر بھی موجود تھے۔ عبدالعزیز عابد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کی تمام این سیز میں شجر کاری مہم چلائے گی۔
شہر لاہور کو فضائی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جماعت اسلامی یہ مہم چلا رہی ہے۔
جماعت اسلامی غربی لاہور کل دوپہر 2 بجے اظم گارڈن لاہور میں شجر کاری مہم کا آغاز کریگی۔