آصف احمد آئی بی ایم پاکستان کے جنرل منیجر مقرر

آصف احمد آئی بی ایم پاکستان کے جنرل منیجر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آئی بی ایم نے آصف احمد کو آئی بی ایم پاکستان کا جنرل منیجر مقرر کردیا ہے۔وہ غضنفر علی کی جگہ لیں گے جو سال2016سے پاکستا ن میں آئی بی ایم کے آپریشنز کی سربراہی کررہے تھے اور اب انہیں آئی بی ایم مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اپنی تقرری پر آصف احمد کا کہنا تھا کہ”ٹیکنالوجی کا اپنانا نہ صرف ایک کامیاب اور زیادہ مسابقت بخش کاروبار کیلئے ضروری ہے بلکہ معاشی ترقی اور نمو کا ایک اہم جز ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں آئی بی ایم پاکستان کی سربراہی کرنے پر انتہائی فخر ہے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر حکومت سمیت ملک بھر میں اپنے کلائنٹس کے ساتھ کام کرکے انہیں آئی بی ایم ہائبرڈ کلاؤڈ اور AI پورٹ فولیو کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرنے میں مدد دینگے۔آئی بی ایم مشرق وسطیٰ و پاکستان کے جنرل منیجر ہسام سیف الدین کا کہنا ہے کہ ”آصف احمد اعلیٰ کارکردگی کی ٹیموں کی تیاری کے حوالے سے شاندار ٹریک ریکارڈ رکھنے والے ایک قابل احترام رہنما ہیں اور ہمارے کلائنٹس کے حقیقی شراکت دار ہونے کے ناطے ان کی تبدیلی کے سفر میں انکے معاون ثابت ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آصف احمد پاکستان میں ہمارے کلائنٹس اور شراکت داروں کیلئے منفرد اقدار سامنے لائینگے اور ان کے ہائبرڈ کلاؤڈ اور AI حکمت عملی کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرینگے۔آصف احمد نے 2011 میں آئی بی ایم میں شمولیت اختیار کی اور کمپنی میں متعدد کلیدی عہدوں پر فائز رہے جس میں کنٹری سیلز منیجر اور پبلک سیکٹر سیلز لیڈر آئی بی ایم پاکستان شامل ہیں۔
انہوں نے نمایاں بین الاقوامی ٹیکنالوجی و کمیو نیکیشنز کمپنیوں میں بھی اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دیئے ہیں۔
ان کی بطور جنرل منیجر آئی بی ایم پاکستان تقرری یکم اپریل 2021 سے موثر ہوگی۔

مزید :

کامرس -