پاک چین جوائنٹ چیمبر اور سرجیمیڈ لیبارٹریز کے مابین معاہدہ

پاک چین جوائنٹ چیمبر اور سرجیمیڈ لیبارٹریز کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ُپاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کووڈ۔۱۹، اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور ان سے متعلق ٹیسٹوں کے بارے میں آگاہی پروگرام کیلئے سرجیمیڈ لیبارٹریز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے  ہیں جس کے تحت پہلی آگاہی نشست آج چیمبر کے کانفرنس روم میں صدر ایس ایم نوید کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سرجیمیڈ لیبارٹریز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر اقبال شیخ نے لیکچر دیا جبکہ سینئر نائب صدر داؤداحمد اور سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔پاک چین چیمبر کے صدر ایس ایم نوید نے اپنے خطبہءِ استقبالیہ میں بتا یا کہ کورونا کی عالمی وبا ء سے متاثرہ کل 67  ملین کیس ریکار ڈ کئے گئے ہیں جن میں سے 1.5 ملین سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتا یا کہ پاکستان میں چار لاکھ بیس ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے اب تک 8300 افراد جان سے ہار چکے ہیں جبکہ اقتصادی طور پر پاکستانی معیشت کو سال 2021 تک  10 فیصدی کی شرح سے تقریباََ 1.1ٹرلین روپے کا تقصان ہو چکا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر اقبال شیخ نے اپنے لیکچر کے دوران بتا یا کہ کورونا اور ڈینگی سے متعلق ٹیسٹوں کے حوالے سے لوگوں کے پاس بہت تھوڑا علم ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ؤ19ؤ اور ڈینگی کی تشخیص کیلئے  آر ٹی، پی سی آر، لیمپ اور اینٹی باڈییز کی تکنیک استعمال کی جا رہی ہے لیکن یہ تکنیک صرف اسی صورت میں کارگر ہے جبکہ وائرس مریض کے ناک یا گلے میں موجود ہولیکن جونہی وائرس جا کر خون میں اتر جاتا ہے اس صور ت میں خون کا مکمل ٹیسٹ یعنی سی بی سی ہی تشخیص کاذریعہ ہو سکتا ہے۔ لہذاہ متاثرہ مریضوں کو یہ طریقہ اختیار کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین چیمبر کے ساتھ معاہدے کے تحت چیمبر کے اراکین کو سرجیمیڈ لیب کی طرف سے سی بی سی ٹیسٹ میں تیس فیصدی رعائت دی جائے گی۔

پاک چین چیمبر کے سینئر نائب صدر داؤد احمد نے اپنے خطاب میں پاکستان میں کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات کا اعتراف کیا اور شرکاء سے اپیل کی کہ وباء کی تیسری لہر کے اثرات کو کم سے کم سطح پر لانے کیلئے ہمیں اپنی اپنی سطح پر دفاتراور گھروں میں مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔

پاک چین چیمبر کے سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے بتا یا کہ پاک چین چیمبر کے تحت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایس او پز کی آگاہی  کیلئے باقاعدہ ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر ماسک کی تقسیم کے ساتھ ساتھ آگاہی نشستوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی روشنی میں ڈیجیٹل ایگزیبیشن کے انعقاد کو بھی ممکن بنا یا گیا ہے۔

 حبا علی گوہر
 میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر

مزید :

کامرس -