مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دھرنا دینگے، ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسو سی ایشن 

    مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دھرنا دینگے، ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسو سی ایشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(سٹی رپورٹر)حکومت نے اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے تو ہم دھرنا دینگے مگر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ہٹ دھرمی ہرگز قبول نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہارٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کنوینرابوذر غفاری، چیئرمین احمد عثمان شاہ، صدر فواز نیاز، سینئر نائب صدرجاوید اقبال و دیگر عہدیداران نے گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کیونکہپنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پرائیویٹ پبلشرز کا ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بوردڈ نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے پرائیویٹ پبلشرز کو درسی کتب چھاپنے کیلئے این او سی اجراء روکے رکھا ہے تاکہ وہ اپنے پارنٹر پرنٹرز کو مالی فائدہ پہنچاسکے پی سی ٹی بی کا اپنی کتابیں چھاپنے کا یہ حکم نامہ حقیقت میں پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے مترادف ہے یہ اقدام مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے قانون کی سراسر خلاف ورزی اور پبلشرز کے بنیادی حقوق کی نفی ہے  ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن نے اس انصافی پر صدائے احتجاج بلند کررہی ہے۔ عہدیداران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پہلے ہی پبلشرز کے مسائل حل کرنے کے لئے نہایت قابل اور ذہین ورزا پرامشتمل کمیٹی تشکیل دی جو پبلشرز کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کی سنجیدہ کوشش بھی کررہی ہے مگر پی سی ٹی بی ایک سرکش ہاتھی کی طرح پرائیویٹ ٹیکسٹ بورڈ پبلشرز کو کچلنے کے درپر ہے واضح رہے کہ پبلشنگ انڈسٹری سے تقریبا بیس لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے جن کا مستقبل پی سی ٹی بی کے غیر دانشمندانہ اقدامات سے معدوم ہونے کا خدشہ ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہوئے توٹیکسٹ بک پبلشرز ایسو سی ایشن کی جانب سے آئندہ کالائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کے بعد ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے پی سی ٹی بی کے مذموم اقدام کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

مزید :

کامرس -