دورہ جنوبی افریقہ، قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ شروع

دورہ جنوبی افریقہ، قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ جنوبی افریقہ کے لیے کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے قومی کرکٹرز لاہور پہنچ گئے کرکٹرز دورہ جنوبی افریقہ کے لئے آج سے پریکٹس کا آغاز کریں گے جبکہ  کھلاڑیوں کے لئے مقامی ہوٹل میں بھی بائیو سکیور ببل بن گیا، تمام کھلاڑیوں سمیت آفیشلز کی دوبارہ ٹیسٹنگ ہو گی۔قومی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے پہلے کورونا کا چیلنج درپیش ہے، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے منتخب کرکٹرز میں سے چونتیس نے ٹیسٹ کلیئر کیا تھا جن کی لاہور آمد ہوئی ہے   قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا کہنا ہے کہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے گی امید ہے کہ ٹیم دورہ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی جبکہ دوسری جانب  فاسٹ باؤلر حسن علی پازیٹیو رپورٹ کی وجہ سے گوجرانوالہ میں ہی قیام کررہے ہیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کا آغاز اگلے ماہ کے آغاز میں ہوگا قومی کرکٹ ٹیم 28 مارچ کو خصوصی چارٹر طیارہ کے ذریعہ جنوبی افریقہ جائے گی جہاں سے وہ زمبابوے سے سیریز کھیلنے کے لئے روانہ ہوگی۔