18سے 70سال کے سعودی شہریوں کو ایپ کے ذریعے عمرہ کی اجازت
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی حکومت کی طرف سے امت مسلمہ کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جونکا، حرمین شریفین میں آنے والوں کیلئے زم زم کھول دیا گیا،گزشتہ کئی ماہ سے زم زم کا استعمال حرمین شریفین میں بند تھا جو گزشتہ روز کھول دیا گیا ہے، اس کیساتھ ہی 18سے 70سال کے سعودی شہریوں کیلئے خصوصی ایپ کے ذریعے عمرہ کی بھی اجازت دے دی گئی ہے،کورونا ایس او پیز بر قرار رکھے گئے ہیں۔اس سے پہلے 18سے50سال کے افراد کو عمرہ کی اجازت تھی۔ خارجی افراد اور سعودی شہریوں کیلئے رمضان عمرہ کی پالیسی ابھی تک نہیں دی گئی۔
عمرہ اجازت