پاکستان کی نائیجر کے علاقے تلابری میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افریقی ملک نائیجر کے علاقے تلابری میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے نائجر میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی مذمت کا اعادہ کرتا ہے اورہم مشکل کی اس گھڑی میں نائیجر کے عوام اور حکومت کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
مذمت