مصر،انسانی حقوق کی سرگرم خاتون کارکن کو 18 ماہ قید کی سزا
مصر(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی عدالت نے انسانی حقوق کی سرگرم خاتون کارکن کو جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں سزا سنادی۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کی عدالت نے خاتون ثنا سیف کو پولیس افسر کی تضحیک کرنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ثنا سیف کو گزشتہ سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا جن پر جھوٹی خبریں نشر کرنے، ملک میں صحت کے بحران اور جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی افواہیں پھیلانے کا الزام ہے ان پر فیس بک کے ذریعے پولیس افسر کی تضحیک کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا سیف اپنی گرفتاری کے بعد سے سکیورٹی حکام کی حراست میں ہیں اور انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی ہے جبکہ ثنا کے وکیل نے قاہرہ کی کرمنل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ثنا سیف کی بہن کا کہنا ہے کہ عدالت نے ثنا کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا، فیصلے کے وقت ثنا کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
قید کی سزا