آئندہ ہفتے پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور (آن لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ موسمیاتی تبدیلیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور شہر کا موسم تبدیل ہو گا جبکہ گزشتہ روز شہر میں ٹھنڈی ہوئیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔
پیشگوئی