ایل ڈی اے سکیموں میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کا حکم 

  ایل ڈی اے سکیموں میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں پنجاب میں جب نوازشریف وزیراعلیٰ تھے تو اس وقت من پسند سیاستدانوں اور ان کے رشتے داروں میں غیر قانونی طور پرایل ڈی اے کی مختلف سکیموں میں اربوں روپے کے 1352 پلاٹ بانٹے گئے۔اس دور میں ایک سینیٹر،16 ارکان اسمبلی اور ان کے رشتے داروں کو صوابدیدی کوٹے پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے لاہور میں 1352 پلاٹ غیر قانونی طورپر الاٹ کئے گئے۔ جوہر ٹاؤن میں 646، سبزہ زار میں 260، تاجپورہ میں 191،گجرپورہ 108،علامہ اقبال ٹاؤن میں 37،ماڈل ٹاؤن میں 32،فیصل ٹاؤن میں 31 اورگلبرگ میں 5پلاٹ غیر قانونی طورپر الاٹ کیے گئے اورصوابدیدی کوٹے کی خلاف ورزی کی گئی، صوابدیدی کوٹے کے تحت بھی یہ پلاٹس صرف یتیموں، بیوگان، شہداء کی بیوگان، صحافیوں،علمائے کرام اور کھلاڑیوں کو الاٹ کرنے کااستحقاق تھا لیکن حقداروں کی حق تلفی کرتے ہوئے صوابدیدی کوٹے کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا گیا۔ہماری حکومت نے نوازشریف کے وزارت اعلی کے دور میں ایل ڈی اے کی سکیموں میں پلاٹوں کی بندربانٹ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اوراس سلسلے میں اینٹی کرپشن کو کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ جن کے حکم سے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور جنہوں نے غیر قانونی پلاٹ لئے ان کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔کوئی سیاستدان ہویا بیوروکریٹ جس نے بھی غیر قانونی کام کیا ہے اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی اورکسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹرشہزاد اکبر اوروزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف 85سے 90تک پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے اوراس دور میں ایل ڈی اے کی سکیموں میں اربوں روپے کے پلاٹس غیر قانونی طورپر الاٹ کیے گئے۔نوازشریف نے اپنے صوابدیدی کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ پلاٹ الاٹ کیے اوران پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں قمرالزماں خان نامی شخص کاکردارسب سے نمایاں رہا۔قمرالزماں محکمہ صحت کے ملیریا کنٹرول پروگرام میں ملازم تھا جہاں سے نوازشریف نے اسے ایل ڈی اے کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا۔1997ء میں قمرالزماں خان کواس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کا پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا۔بعد میں قمرالزماں خان کو 2008ء میں اس وقت کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پولٹیکل سیکرٹری مقرر کیاگیا۔ قمرالزماں خان نے فرنٹ مین کے طور پر لاہور میں سیاسی شخصیات اور عوامی نمائندوں کو اربوں روپے کے قیمتی پلاٹ غیر قانونی طورپرالاٹ کئے اورمیرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ایم پی اے راجہ اشفاق سرور (مرحوم) کو 14پلاٹ غیر قانونی طورپر الاٹ کیے گئے۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -