بائیڈن کے پیوٹن کو قاتل قرار دینے پر امریکہ، روس تعلقات میں بھونچال

  بائیڈن کے پیوٹن کو قاتل قرار دینے پر امریکہ، روس تعلقات میں بھونچال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(اظہرزمان،بیوروچیف) امریکی صدر جوبائیڈن نے ”اے بی سی نیوز“کوانٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے روسی منحرف نوانی والکوف کو انتظامیہ کی طرف سے زہر دینے کے الزام کا ذکرکرتے ہوئے ہچکچاتے ہوئے صدر پیوٹن کو ”قاتل،، قرار دیدیا۔ اس ایک مختصر تبصرے نے امریکہ اور روس کے تعلقات میں بھو نچال کی سی کیفیت پیدا کر دی۔ اس کے علاوہ صدر بائیڈن نے دھمکی آمیز لہجے میں صدر پیوٹن کومخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا امریکی انٹیلی جنس نے گزشتہ صدرا تی انتخابات میں روسی مداخلت کے جو شواہد پیش کئے ہیں اسے اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ سی این این کی اطلاع کے مطابق کریملین نے اس پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے واشنگٹن میں روسی سفیر اناٹولی اینٹونوف کومشورے کیلئے واپس طلب کر لیا ہے، سی این این رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر پیوٹن نے صدربائیڈن کے تبصر ے کو بہت برا قرار دیا ہے، مبصرین کے مطابق یقیناً دونوں ممالک کے تعلقات میں وقتی طور پر ایک بحران پیدا ہواہے لیکن اس کے دائمی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ دونوں ممالک اپنے اختلافات کے باوجود اپنے تعلقات کوتا دیر خراب کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
امریکہ روس تعلقات

مزید :

صفحہ اول -