نیب قوانین میں ترمیم، وزیراعظم نے 10رکنی سیاسی کمیٹی قائم کردی، روزانہ عمران خان سے ملاقات کریگی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم پر غور شروع کردیا،وزیراعظم عمران خان نے دس رکنی سیاسی کمیٹی قائم کردی ہے،کمیٹی میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید کے علاوہ شفقت محمود، عامر کیانی سیف اللہ نیازی شبلی فراز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔، نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے سپرد کردیا گیا ہے۔سیاسی کمیٹی معیشت، روزگار، ریلیف پیکجز اور سبسڈیز سے متعلق بھی تجاویز پیش کرے گی۔حکومت احساس پروگرام کے ذریعے غریب طبقے کو مختلف شعبوں میں براہ راست سبسڈی دینے پر غوربھی کررہی ہے۔
سیاسی کمیٹی