سندھ ہائیکورٹ کا کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر 2ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کرنے کا حکم
سکھر(آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر2ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایم پی اے رتوڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کی جائے اور الیکشن کمیشن دونوں ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ارکان اسمبلی حلقے کے لوگوں کوسہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، دیگر اضلاع میں بھی ممبر سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے سیکرٹری سندھ اسمبلی سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔
معطل