شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کو عالمی طاقتوں کا ’پیادہ‘ قرار دے دیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کو عالمی طاقتوں کا پیادہ اور منافق قرار دے دیا۔مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گلنے کہا کہ اقتدار کے لیے امریکا کے پاؤں پڑنے والے مولانا عالمی طاقتوں کے پیادے ہیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں ہر وہ حکومت ناجائز ہے، مولانا جس کا حصہ نہیں بن سکیں، آئین کو ذاتی فائدیکیلئیاستعمال کرنے والے مولانا منافقت سے بھرے ہوئے ہیں۔معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی عارضی کرسی چھن جانے پر مولانا اضطراب کا شکار ہیں، مولانا کی امامت میں کرپشن اتحاد تنکوں کی طرح بکھر گیا ہے کیونکہ اب قوم جان چکی ہے کہ کرپشن آپکا ایمان اور بلیک میلنگ آپ کے ہتھیار ہیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ مولاناجتنی مرضی کوشش کرلیں، اب ڈرامے بازیوں سیکام نہیں چلنیوالا،مولانا کی سیاست شریف، زرداری خاندان کے پاؤں پڑنے تک محدود ہوچکی ہے۔
شہباز گل