پیپلزپارٹی استعفوں پر اتفاق نہیں کرتی تو راستے جدا ہونگے، خاقان

    پیپلزپارٹی استعفوں پر اتفاق نہیں کرتی تو راستے جدا ہونگے، خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوری شدہ الیکشن کے نیتجے میں آنے والی اسمبلی میں نہیں رہ سکتے۔ استعفے کسی معاملے کا حل نہیں لیکن ایک رائے کا اظہار ہے۔ اگر پیپلز پارٹی اتفاق نہیں کرتی تو ان کے راستے جدا ہونگے، پھر جو بھی ہوا ہم اپنا راستہ چن لیں گے۔دنیا نیوز کے پروگرام‘’نقطہ نظر”میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم اسمبلی میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو گالیاں نکالتے ہیں تو اتفاق رائے کیسے ہوگا؟ جب اپوزیشن بات کرے تو کہا جاتا ہے کہ این آر او مانگ رہے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ اب واحد حل یہی ہے کہ سب پہلے توبہ کریں کہ الیکشن چوری نہیں کرینگے، پھر الیکٹرول ریفارمز پر بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل موجودہ نظام، موجودہ اسمبلی میں نہیں، اگر کوئی جماعت اسمبلی میں رہ کر مسائل حل کر سکتی ہے تو دلیل پیش کر دے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے پہلے دن کے اعلامیے میں شامل تھا۔ پیپلز پارٹی سی ای سی کے بعد اپنا جواب دے گی۔ پی ڈی ایم میں ہر کوئی رائے کا اظہار کرتا ہے لیکن اتفاق رائے پیدا کیا جاتا ہے۔ استعفوں کے حوالے سے اختلاف رائے ہے۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -