پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ 2021 منظوری کے بعد گزٹ میں شائع 

پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ 2021 منظوری کے بعد گزٹ میں شائع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب ایمرجنسی سروسزوایمرجنسی سروسزاکیڈمی کے سینئر افسران کا اجلاس گزشتہ روز ریسکیو ہیڈکوآٹرز میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹررضوان نصیر نے کی۔اجلاس کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021 دو مارچ 2021 کو صوبائی اسمبلی سے پاس ہونے اور گورنر پنجاب کی طرف سے 16مارچ کو منظوری کے بعد مؤرخہ 17مارچ کواس کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیااور پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ2021پنجاب گزٹ میں شائع کردیا گیا ہے اور اس ترمیمی ایکٹ کے ذریعے پنجاب ایمرجنسی سروس حکومت پنجاب کا ایک خودمختار انتظامی محکمہ بن گیا ہے اور تقریبا سترہ سال کی طویل مدت انتظار کے بعدریسکیورز کوسروس سٹرکچر بھی مل گیا ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس نے تمام افسران کوادارے کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ2021 کی منظوری کے اہم سنگ میل کے حصول پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کی ابتداء،حمایت اور متفقہ طور پر منظوری کیلئے معزز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، ممبران پنجاب اسمبلی، حکومت پنجاب اور گورنر پنجاب کا کردار قابل تحسین ہے اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حکومت کے اس تاریخی اقدام سے ریسکیورز کے حوصلے یقینی طور پربلند ہوں گے کیونکہ انہیں طویل انتظار کے بعد سرو س سٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے۔بل میں مذکور ہے کہ تین سالہ کنٹریکٹ ملازمت کے بعدمستقلی اور بعد ازاں مستقل ملازمین کو پرموشنل کورسز کروا کر اگلے سکیلوں میں ترقیاں بھی دی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -