ہائیکورٹ کا توہین عدالت کیس میں آئی جی کو نوٹس، جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، درخواست گزارسابق انسپکٹر نصیر احمد کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ اس کوسیاسی بنیادوں پر ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی نہیں دی گئی جبکہ اس سے جونیئرز درجنوں ملازمین کو ترقیاں دے کر ڈی ایس پی بنا دیا گیا ہے جس پر اس نے عدالت سے رجوع کیا،عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لیے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا ئی لیکن عدالت کے 13 دسمبر 2020 ء کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی،عدالت سے استدعاہے کہ آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
آئی جی کو نوٹس