جنوبی پنجاب میں کرونا کے وار، مزید 2جاں بحق، درجنوں میں وائرس کی تصدیق 

جنوبی پنجاب میں کرونا کے وار، مزید 2جاں بحق، درجنوں میں وائرس کی تصدیق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان،رحیم یارخان(وقائع نگار، خصوصی رپورٹر،نیوزرپورٹر،بیورو رپورٹ) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 01 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 475 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 32 ہو گئی،19مریضوں کی حالت تشویشناک،شبہ میں 38 مریض زیر علاج،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے (بقیہ نمبر62صفحہ6پر)
آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج   خانیوال کی 50 سالہ طاہرہ نسیم نے گزشتہ روز کورونا کے باعث دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے 18 مارچ 2021  کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 475 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 32ہو گئی ہے جن میں سے 18مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  19 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 38مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 598افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 650 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر  عالمی وباکی تیسری لہر کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ضلع میں کریک ڈاون جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں۔کورونا ایس او پیز نظرانداز کرنے پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17دکانیں اور 1ریسٹورنٹ سیل کیا گیا اور22 بسیں تحویل میں لے لی گئیں۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر1لاکھ روپے40ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے137 بسوں میں ایس او پیز کی پڑتال کی۔ بس مالکان کو40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔رانا محسن نے بس اسٹینڈز میں واقع مارکیٹوں میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی چیکنگ کی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک دکان سیل اور متعدد دکانداروں پر60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے گلگشت، سمیجہ آباد اور پل براراں میں کاروائی کے دوران15 دکانیں سیل کر دیں اور 12 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر1 ریسٹورنٹ اور1دکان کو سر بمہر کر دیا۔محمد زبیر نے6 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر گلشن مارکیٹ میں 12ہزار روپے،ممتاز آباد میں 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ دریں اثناء کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔پی پی بلاک میں زیر علاج خاتون چل بسی مزید طلبہ طالبات اورخواتین سمیت 39افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد2666ہلاکتوں کی تعداد137تک جا پہنچی۔تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔گزشتہ روز شیخ زاید ہسپتال کے پی پی بلاک میں زیر علاج کورونا وائرس کی مریضہ جاں بحق ہوگئی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران طلبا طالبات اورخواتین 39افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق گئی جن میں 14سالہ محمد ابوبکر 17 سالہ ایمان فاطمہ16سالہ نعمان احمد13سالہ محمد حسین10سالہ عائشہ مہک10سالہ آصفہ15سالہ سمیرا13سالہ ابراہیم85سالہ اقبال بیگم21سالہ عمارہ یاسین41سالہ سدرہ جہاں 58سالہ مقصود بی بی35سالہ مصباح تبسم 40سالہ رئیسہ نذیر احمد24 سالہ بختاور اکرم48سالہ آمنہ بی بی40سالہ شاہدہ ملک56سالہ نصرت نازلی45سالہ زبیدہ مائی48 سالہ ساجدہ بی بی40سالہ ندیم لیاقت21سالہ فدا آفاق23سالہ اسامہ علی48سالہ اشتیاق علی35 سالہ یوسف جمال 55سالہ محمد اشفاق34سالہ احمد نواز 40سالہ مشاہد رشید49سالہ نزیر احمد60سالہ عبدالحاہد57سالہ محمد اکرم60سالہ چوہدری اللہ دتہ 25سالہ طاہر سجاد55نیہالوخاتون70سالہ احمد بخش50سالہ اعظم68سالہ مختار احمداور 27عثمان نصیر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیامحکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد2666بتائی جاتی ہے۔ادھر  لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے عدالتی ملازمین کے بعد ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نسیم شاہد کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا جنہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل عدالت عالیہ کے چھ افسران بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے جس پر دیگر ملازمین کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی تھیں۔
کرونا