جنگل میں آتشزدگی‘ ذمہ دارو ں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی‘ محسن لغاری

جنگل میں آتشزدگی‘ ذمہ دارو ں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی‘ محسن لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)لشاری والا جنگل میں لگنے والی آگ معاملہ،صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری  کا لشاری والا جنگل کا دورہ، ضلعی افسران نے جنگل میں لگنے والی آگ بارے بریف کیا،حقائق جاننے کیلئے لوگوں کا موقف بھی سنا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لشاری والا (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
جنگل میں لگنے والی آگ کے ذمہ داروں کے خلاف جلد ہی سخت ایکشن لیا جائیگا، حکومت اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہے اور ہم شفاف انداز میں ذمہ داران کے خلاف ہر ممکن کاروائی کریں گے، ضلعی انتظامیہ نے لاشاری والا جنگل کو ٹیک آپ کرلیا ہے،جنگل میں آگ لگنے سے درختوں کا شدید نقصان ہوا ہے جسکی انٹر نیشنل تنظیموں نے بھی مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ جنگل میں پولیس چوکی قائم کردی گئی ہے جبکہ جنگل سے قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جارہا ہے،اس موقع پر انہوں نے جنگل میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ بھی لیا، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین،ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،ایس ڈی پی او کوٹ ادو اللہ یار سیفی،ایکسین انہار تونسہ بیراج خالد سرفراز،ڈائریکٹرمحکمہ وائلڈ لائف،تحصیلدار محمداسحاق بغلانی ودیگر بھی انکے  ہمراہ تھے،صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے آگ لگنے کے معاملہ پر مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی،اس موقع پر مقامی لوگوں فضل رب لُنڈ نے کہا کہ اس جنگل میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی جس میں ہزاروں پرندے اور جانور جل کر راکھ ہو گئے مگر ابھی تک کسی کے خلاف نہ تو قانونی کاروائی کی گئی اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا،وزیر آبپاشی نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ ذمہ داروں کے خلاف جلد ہی سخت ایکشن لیا جائیگا۔ ڈی سی مظفر گڑھ نے اس موقع پر اے سی کوٹ ادو کو اس بات کو یقینی بنانے کیلئے جنگل کے اندر حکم صادر کیا کہ آج کے بعد جنگل میں کوئی لکڑی کاٹے یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا جائے تو اس کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔
محسن لغاری