جماعت اسلامی ملک کے عدالتی، تعلیمی، طبی اور سیاسی نظام میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے‘ سید ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
ملک کے عدالتی، تعلیمی، طبی اور سیاسی نظام میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ ہم ایسے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قائل ہیں جس میں پارٹی سربراہان کروڑوں کے عوض سرمایہ داروں اور وڈیروں میں ٹکٹ تقسیم کرتے ہیں جبکہ غریب پارٹی کارکن کو ٹکٹ ہولڈر کا نام تک معلوم نہیں ہوتا۔ سینیٹ الیکشن میں جو ہوا، وہ پوری قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا تماشا کہیں دیکھنے میں نہیں ملتا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران قومی اسمبلی میں ایک گروپ کی اکثریت اقلیت میں بدل جائے جبکہ ایوان بالا میں اقلیت اکثریت بن جائے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ان کے سولہ ارکان نے ضمیر کا سودا کیا اور جب وہی لوگ ان کے حق میں اعتماد کا ووٹ دیں تو معاملہ رفع دفع ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان کو اپنے لیڈران سے پوچھنا چاہیے کہ سیاسی پارٹی کو ذاتی پراپرٹی کی طرح استعمال کیا جارہاہے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوتا۔ صرف جماعت اسلامی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس میں لیڈر سے لے کر ورکر تک ہر کسی کا کڑا محاسبہ ہوتاہے جس میں غریب کے بچے کو بھی میرٹ کی بنیاد پر قیادت کا موقع ملتاہے۔
ذیشان اختر