شیخ الحدیث بزرگ عالم مولانا شبیر الحق کشمیری ؒ سپرد خاک 

 شیخ الحدیث بزرگ عالم مولانا شبیر الحق کشمیری ؒ سپرد خاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹی رپورٹر)جامعہ خیر المدارس ملتان کے نائب شیخ الحدیث بزرگ عالم حضرت اقدس مولانا شبیر الحق کشمیری ؒ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں ادا کی گئی۔ مفتی مسعود الحسن مسعودی کشمیری نے پڑھائی۔ جید علما کرام سمیت ہزاروں افراد (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
نے شرکت کی۔ حضرت مولانا شبیر الحق کشمیری کی بدھ' جمعرات کی رات نماز عشا کی ادائیگی کے بعد طبیعت خراب ہوئی۔ ملتان کارڈیالوجی انسٹی لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی65سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ نماز جنازہ میں مولانا زبیر صدیقی ' مولانا منیر احمد منور' مولانا عابد مدنی' رائے ونڈ مرکز کے مفتی امان اللہ' مولانا عمر احمد' ڈی جی خان کے مولانا رشید شاہ جمالی ملتان کے مولانا کریم بخش' مولانا سلطان محمود ضیاء' مولانا محمد ازہر و دیگر علما کرام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے اجتماع سے وفاق المدارس کے ناظم اعلی مولانا حنیف جالندھری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا شبیر الحق کشمیری کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حضرت نے جامعہ خیر المدارس میں 37سال حدیث کا درس دیا۔ ولی کامل عالم با عمل' سادگی و عجزو انکاری اور تقوی کا عملی نمونہ تھے۔ مولانا احمد حنیف جالندھری' مولانا محمد عابد مدنی' مولانا ازہر نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ مولانا شبیر الحق کشمیری کو جامعہ خیر المدارس کے قریب حضرت مفتی عبداللہ ؒ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔مولانا شبیر الحق کشمیری ؒ کے پسماندگان میں 4بیٹے عالم دین و حافظ اور5بیٹیاں ایک بیوہ شامل ہے۔ حضرت مولانا شبیر الحق کشمیری نے عرصہ37سال کے قریب جامعہ خیر المدارس میں تدریس کے فرائض سر انجام دیئے۔ تعلیم جامعہ اشرفیہ لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ حضرت کو ثانی انور شاہ کشمیری کہا جاتا تھا۔ آپ نے حضرت مولانا موسی خان' حضرت مولانا عبید اللہ' حضرت صوفی سرور سے تعلیم حاصل کی۔ قصبہ مڑل اور ٹنڈو اللہ یار کے مدارس میں پڑھاتے رہے۔ حضرت مولانا شبیر الحق کشمیری کو شیخ الحدیث' مولانا محمد صدیق ؒ نے اپنی زندگی میں نائب شیخ الحدیث کے منصب پر فائز کیا۔ اپنی علالت کے دوران ہی اپنے اسباق مولانا شبیر الحق کشمیری کو دیئے تھے۔
سپردخاک