پی سی جی اے‘کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری
ملتان (نیوز ر پو رٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15 مارچ 2021 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 56لاکھ 43ہزار525گانٹھ کپاس آئی۔ 15مارچ2020 تک 85 لاکھ71ہزار261گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29لاکھ27ہزار736گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح34.16فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 35لاکھ7ہزار356گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل50 لاکھ97ہزار282گانٹھ کپاس سے 15لاکھ89ہزار926گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح31.19 فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 21لاکھ36ہزار169گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال34لاکھ 73ہزار979گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 38.51فیصد رہی۔ 15 مارچ2021 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے56لاکھ 39ہزار035گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 14جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 70ہزار200گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 54 لاکھ47ہزار411گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2020-21میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 14جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں او ر35لاکھ 2ہزار866گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 15مارچ2021 تک83ہزار410گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 40ہزار375گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 2لاکھ 32ہزار 346گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 92ہزار616گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3لاکھ25ہزار434گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 88ہزار615گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 1لاکھ069گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ15ہزار506گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ84ہزار317گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 6لاکھ56ہزار941گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 4لاکھ3ہزار992گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 10لاکھ381گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ضلع سانگھڑمیں 7لاکھ91ہزار278گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 29ہزار695گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 63ہزار781گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 1لاکھ93ہزار831گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ18ہزار069گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 3لاکھ63 ہزار945گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 40 ہزار800گانٹھ کپاس، ضلع بلوچستان میں 67ہزار 200 گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ5ہزار475گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک1لاکھ25ہزار914گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔
اعدادوشمار