پنجاب کے عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ

پنجاب کے عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیروالا(تحصیل  رپورٹر)پنجاب کے عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانے سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے،جنوبی پنجاب سمیت ماضی میں نظر انداز کئے گئے دیگر علاقوں کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے ریکارڈترقیاتی منصوبہ جات پر خصوسی توجہ دی جارہی ہے،ا ن خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بزرگ پارلیمنٹرین، قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ سے ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کی جانب سے پیش کردہ عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دیہی مواضعات سمیت شہری علاقوں کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔اس موقع پر بزرگ پارلیمنٹرین، قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب حکومت قابل ستائش کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات،تحصیل کبیروالا میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے ضروری ترقیاتی منصوبہ جات سے آگاہ کیا،جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر احکامات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ