حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے‘ آج دکانیں کھولیں گے‘ خواجہ سلیمان

Mar 19, 2021

 
ملتان(نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے واضح انداز میں اعلان کیا ہے کہ تاجر برادری آج جمعہ کے روز دکانیں کھولے گی اور بند نہیں کرے گی بلکہ حکومت ہفتہ، اتوار کو بھی دکانیں کھولنے کے لئے نظر ثانی کرے کیونکہ چھوٹے تاجر پہلے ہی کرونا وبا کے باعث گذشتہ برس سے ابھی تک معاشی بدحالی میں گزر(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 اوقات کر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو اس کی قطعا کوئی پرواہ نہیں ہے لیکن مرکزی تنظیم تاجران پاکستان چھوٹے تاجروں کے حقوق کے لئے ہر صورت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی چاہے اسے سڑکوں پر ہی کیوں نہ آنا پڑے ایک طرف معاشی بدحالی کے باعث چھوٹے تاجر اور دکاندار پریشانی کا شکار ہیں تو دوسری طرف پولیس کی کمائی کا دھندہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جو دکانیں بند نہ کرنے کی آڑ میں لوٹ مار کا سلسلہ شروع کرچکی ہے جو کسی صورت ہمیں برداشت نہیں ہے اسی لئے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ہفتہ اتوار کے روز دکانیں کھولنے دے جبکہ دکانیں کھولنے کا وقت شام چھ بجے کی بجائے 8بجے رکھا جائے تاکہ چھوٹے تاجر اور دکاندار اپنا کاروبار زندگی جاری کرسکیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت ملازمین اور گھریلو اخراجات پورے کرنے میں انتہائی مشکلات کا شکار ہیں اسی لئے ایسا کوئی اقدا م نہ کیاجائے کہ جس کی وجہ سے ٹکرا جیسی صورت حال سامنے آئے۔
خواجہ سلیمان

مزیدخبریں