بی آر ٹی پشاور کو 6ماہ مکمل، 2کروڑ 50لاکھ س زائد مسافروں کا سفر 

  بی آر ٹی پشاور کو 6ماہ مکمل، 2کروڑ 50لاکھ س زائد مسافروں کا سفر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاور میں قائم ہونے والی پاکستان کی پہلی تھرڈ جینریشن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کو 6ماہ مکمل ہوگئے۔ بی آر ٹی پشاور ایک کامیاب اور بہترین سفری منصوبہ ہے۔اس سفر ی منصوبے میں پاکستان میں پہلی بار ہایبریڈ ڈیزل بسوں کا استعمال کیا گیا۔جنکی بدولت آپریشنل اخراجات میں 33فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ 6ماہ کے دوران بی آر ٹی پشاور میں 2کڑوڑ 50لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ 6ماہ میں 7لاکھ سے زائد زو کارڈز تقسیم کئے گئے، 4فیڈر روٹس کا اجرا کیا گیا، پاکستان میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے شہریوں کو مزید سہولت دینے کہ لئے زو موبائل ایپلیکشن کا اجرا کیا گیا، پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ زو بائیسئیکل شیرینگ سسٹم کا آغاز کیا گیا جس میں پشاور یونیورسٹی اور حیات آباد کے علاقوں میں ابتدائی طور پر 32ڈاکنگ اسٹیسشنز قائم کئے گئے اور 360جدید زو بائسائیکلز متعارف کرائی گئیں۔ شہر میں پرانے، فرسودہ اور خستہ ترین نظام ٹرانسپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے سفری نظام سے تبدیل کیا گیا اور اب تک پرانی بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کرنے کے حوالے 84سے زائد گاڑیوں کو سکریپ کر کے مالکان کو طے شدہ ریٹ پر معاوضے کی ادئیگی کر دی گئی۔ 6ماہ کے دوران موصول ہونے والی 8ہزار شکایات کو فل فور حل کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرتے ہوئے 6ماہ میں مختلف وارداتوں کی 65سی سی ٹی وی فٹیج فراہم کی گئیں۔ سفری سہولت کو مزید تقویت دینے اور دیگر روٹس کو جلد فعال کرنے کے حوالے سے مزید 30نئی بسیں پاکستان منگوا لی گئیں جو جلد پاکستان آکر بی آر ٹی پشاور کا حصہ بنیں گی۔ کرونا وائرس سے ممکنہ بچا اور پھیلا کے حوالے سے ٹرانس پشاور کی جانب سے بی ا ٓ ر ٹی میں سفر ماسک سے مشروط کیا گیا جس پر سختی سے عمل درآمد بھی جاری ہے۔  بی آر ٹی پشاور شہریوں کو سستی، معیاری،محفوظ، قابل اعتماد اور بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور کے سفری اعدادوشمار میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور پہلے 6ماہ میں کارکردگی متاثر کن ہے۔ مزید براں یہ بھی کہنا تھا کہ شہری ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ شکایات اور تجاویز کہ لئے ٹرانس پشاور کی ہیلپ لائن 091-111-477-477پر کال کریں 

مزید :

صفحہ اول -