مزدوروں کے لئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ پی پی دورکا ہے، اویس قادرشاہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کے نااہل وزراء نے پھر آپکو ماموں بنادیا, جس کا آپ نے افتتاح کیا وہ مزدوروں کے لئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ پیپلزپارٹی دورکا ہے اویس شاہ نے یہ بات عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہی، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خود کچھ کرتا ہے نہ کسی کو عوامی بہبود کا کام کرنے دیتا ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ صنعتی مزدوروں کو حق قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے دیا تھا،صوبائی وزیر نے کہا کہ لیبرکالونی کاتصور اور مزدوروں کو حقوق دینے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی تھی،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سکھر میں 1100 فلیٹس مزدوروں کے حوالے کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جس منصوبے کو پی ٹی آئی اپنا کہہ رہی ہے یہ خورشید شاہ نے شروع کرایا تھا, اسیر جمہوریت خورشید شاہ نے بھٹو ازم کے تحت ہی مزدروں کے فلیٹس کے منصوبے شروع کیے۔