پاک چین دوستی عرصہ دراز سے قائم و دائم ہے، نثار کھوڑو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چین پاکستان کی لازوال دوستی جو عرصہ دراز سے قائم و دائم ہے اور انشاء اللہ دن بدن مستحکم ہوتی جائے گی تجا ر ت،صنعت و معاشی ترقی کے شعبہ جات میں مزید استحکام اور فوری پیشرفت کو حقیقی معنوں میں ممکن بنانے کے لیے دونوں ملکوں کی طرف سے سی پیک جیسے عظیم الشان منصو بے کو مر بو ط طریقے سے عملی جامہ پہنانا کسی انقلابی قدم سے ہرگز کم نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”سی پیک صنعتی معاونت و متعلقہ پیشرفت “کے موضوع پر منعقد کیے گئے تجزیا تی، مباحثہ و مکالماتی پروگرام میں دوران خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین سے ہماری دوستی کا رشتہ سمندر کی گہرائیوں سے گہرا اور پہاڑوں کی اونچائیوں سے اونچا ہے جو انشاء اللہ دن بدن مستحکم ہوتی جائے گی۔صوبائی مشیر برائے ورکس اینڈ سروسز نے اس نے کہا کہ پن بجلی کے منصوبے کی را ہ میں کچھ مسائل درپیش رہے ہیں جو فوری حل طلب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھرکول جس کو ہم بلیک گولڈ کہتے ہیں سندھ میں سونے کی کان کی حیثیت رکھتا ہے حکومت سندھ نے اس ضمن میں بہت کام کیا ہے جو ریکارڈ کا حصہ ہے۔ انہوں نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہمیشہ ترقیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنانے میں آگے رہی ہے۔ہم نے سی پیک کو ہمیشہ ویلکم کہا ہے اوراس کے تعاون کیلئے ہما ر ے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔پرو گرا م میں ممبر پا ر لیمنٹری کمیٹی برا ئے سی پیک ڈاکٹر شیر افگن،چیئرمین پلا ننگ و ڈیو لپمنٹ بو ر ڈ سندھ محمد وسیم،ڈاکٹرکنٹری ڈائریکٹر فریڈ ریج ابر ٹ اسٹفٹنگ(FES) ڈاکٹر جوشن ہپلرو دیگر نے بھی خطا ب کیا۔