بلوچ کالونی، چاقو کے وار سے باپ اور دو بیٹے زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب ہاؤسنگ اسکیم میں ایک شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کیا، چاقو کے وار سے باپ اور دو بیٹے زخمی ہو گئے۔ واردات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔چاقو کے وار سے باپ اور اس کے دو بیٹے زخمی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ حملے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق ابراہیم درانی ریٹائرڈ ایئرکموڈور کا بیٹا ہے، ابراہیم درانی اس سے پہلے اپنی بیوی پر بھی حملہ کرچکا ہے۔ ابراہیم درانی کے والد کو بیان کیلئے بلایا تھا جس کے بعد انہیں جانے دیا جبکہ ابراہیم درانی کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔