جعلسازی پر جوس یونٹ سیل‘282 فوڈ بزنس مالکان کو نوٹس
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں،غیر معیاری خوراک کی تیاری پر جوس یونٹ سیل، ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 156,000 روپے کے جرمانے عائد، 282 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری،200 کلو ملاوٹی مرچیں، 105 لٹر مضر صحت دودھ، 85 کلو غیر معیاری خوراک، (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)
30 کلو غیر معیاری مٹھائی تلف،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 373 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک میں جعلسازی کرنے پر جوس یونٹ سیل جبکہ 282 فوڈ بزنس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے مظفرگڑھ میں وقار کنفیکشنری اینڈ جوس یونٹ کو مٹھائی اور جوس کی تیاری میں سٹارچ، رنگ کاٹ اور کیمیکلز کی ملاوٹ کرنے پر سیل کردیا گیا۔ چیکنگ کے دوران شوگر سیرپ میں مردہ مکھیاں پائی گئیں۔ دیواروں اور چھتوں پر مکڑیوں کے جالے اور گندگی پائی گئی۔ دوران کارروائی 50 لٹر غیر معیاری جوس، 30 کلو غیر معیاری مٹھائی اور 15 کلو سٹارچ برآمد کر لیا گیا۔ اسی طرح راجن پور میں ماشائاللہ بیکری کو چائنہ سالٹ کی ملاوٹ کرنے، ملتان میں یونیک فوڈز کو پاپڑ کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے اور خانیوال میں صابر رنگ والے اینڈ کیمیکل سٹور کو کھلا چورن فروخت کرنے پر 15،15 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ صفائی کے ناقص انتظامات پر لیہ میں نصیب بریانی، مظفر گڑھ میں لکی بیکری اور بہاولنگر میں ایان فوڈز کو 10،10 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 200 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 105 لٹر ملاوٹی دودھ، 85 کلو غیر معیاری خوراک تلف جبکہ 30 کلو حشرات زدہ مٹھائی اور 15 کلو سٹارچ برآمد کرلیا گیا۔
نوٹس