ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم
ملتان(وقائع نگار) تھانہ گلگشت کیعلاقے سبزہ زار کالونی محمد کاشف سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 14لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے،چونگی نمبر3محمدسرفرازسے تین نامعلوم نقاب پوش اسلحہ کیزور پرنقدی20ہزار چھین لئے، تھانہ بستی ملوک کیعلاقے عزیزآباد محمد رمضان سیتین نامعلوم ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی76ہزار لیگئے،تھانہ قطب پور کیعلاقے سورجکنڈ (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)
روڑ مسعود احمد سے تین مسلح ڈاکو 50ہزار چھین کرلے گئے،تھانہ سیتل ماڑی کیعلاقے پیراغائب روڑ محمد یسین سے موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو25ہزار ایک موبائل لے گئے،تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری کیباہر سے محمد منیب، تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹاون محمد غفار، تھانہ گلگشت کے علاقے مبشر مشتاق کی موٹرسائیکلیں، جلال مسجد چوک سے خالد کی جیب سے موبائل مالیت55ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کیعلاقے اشرف، تھانہ صدر کے علاقے چاہ کریم والہ محمد عمران موٹرسائیکلیں، محمد عمران کے مطابق نامعلوم چور ٹرانسفارمر مالیت95 ہزار،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے نسیم احمد کے کمرے سے سامان مالیت 4لاکھ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے آصف کی موٹرسائیکل، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے خضر حیات کیگھر سے نقدی و زیور مالیت 4لاکھ، تھانہ سٹی جلالپور کیعلاقے وسیم خان کے پلاٹ سے مویشی مالیت70ہزار جبکہ محمد بلال کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
وارداتیں